دل کے اچھے شخص سے شادی کروں گی، جینیس ٹیسا

جینیس ٹیسا

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینیس ٹیسا کا کہنا ہے کہ دل کے اچھے شخص سے شادی کروں گی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ جینیس ٹیسا نے شرکت کی اور نجی زندگی، شادی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ شادی کے پروپوزل آتے ہیں تو کیسے جواب دیتی ہیں؟

جینیس ٹیسا نے کہا کہ مجھے اپروچ کرنا آسان نہیں ہے پروپوزل میں اپنے تک پہنچنے ہی نہیں دیتی اور اس کا کوئی جواب نہیں دیتی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جیون ساتھی دل کا اچھا اور زندگی جینے والا ہونا چاہیے یعنی صرف زندہ نہ ہو زندگی کو انجوائے کررہا ہو، خوش مزاج ہو اور اسے صحیح غلط کا پتا ہو۔

میزبان نے سوال کیا کہ ان میں کس اداکار کے ساتھ آپ کی افواہیں پھیلیں تو بُرا نہیں لگے گا؟ اداکارہ نے آپشن سنے بغیر ہی بلال عباس کا نام لیا۔

جب انہیں آپشن میں دانیال ظفر، حمزہ سہیل، زاویار نعمان اور مومن ثاقب کے نام دیے گئے تو جینیس ٹیسا نے کہا کہ مجھے سب کے ساتھ ہی مسئلہ ہوگا بس بلال عباس کے ساتھ افواہیں پھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سابق بوائے فرینڈ کے سوال پر جینیس ٹیسا نے اداکار فہد شیخ کا نام لیا۔

انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر کسی اداکار کے اکاؤنٹ میں جاکر نہیں دیکھتی کہ کیا شیئر کیا ہے جبکہ شوٹنگ کے دوران کبھی سیٹ پر دیر سے نہیں پہنچتی اگر دیر ہوبھی جائے تو سچ بتا دیتی ہوں۔

جینیس ٹیسا نے کہا کہ ایمانداری سے کہتی ہوں کہ کبھی سیلیبرٹی ہونے کا فائدہ نہیں اٹھایا۔