لندن : متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف دانشور و مصنف اور نامور ترقی پسند ادیب کامریڈسوبھوگیان چندانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوبھو گیان چندانی نے اپنی تمام عمر ادب کے فرو غ ،محروم عوام کے حقوق اورطبقاتی تفریق کے خلاف جدوجہد کے لئے وقف کردی تھی جس کے جرم میں انہیں متعد د بار پابند سلاسل کیا گیا ۔
ان کے انتقال سے ترقی پسند ادب کا ایک باب بند ہوگیا ہے ۔ الطاف حسین نے سوبھو گیان چندانی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اورتمام احباب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔