ایران میں انتخابات، ووٹر ٹرن آؤٹ انتہائی کم

ایران کے پارلیمانی اور ماہرین کونسل کے انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم ہو گئی۔

پارلیمنٹ کی دوسواٹھاسی اور ماہرین کونسل کی اٹھاسی نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نےحصہ لیا۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔

پارلیمانی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔ حکومت کی ترغیب کے باوجود متعدد پولنگ اسٹیشن سنسان پڑے رہے۔

آٹھ بجے شروع ہونے والی ووٹنگ بارہ گھنٹے جاری رہی ۔

علماء کے پینل آٹھ سال کی مدت پوری کرتے ہیں اور یہ الیکشن اس لحاظ سے بھی اہمیت کے حامل ہے کہ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب یہی منتخب اراکین کریں گے۔

تہران کے تیزی سے آگے بڑھنے والے جوہری پروگرام اور یوکرین کے خلاف جنگ میں مشرق وسطیٰ اور روس میں ملیشیا پراکسیوں کو مسلح کرنے پر مغربی پابندیوں کے تحت ایران کی معیشت بدستور جمود کا شکار ہے۔