راولپنڈی میں گھر سے میاں، بیوی اور کمسن بچی کی لاشیں برآمد

راولپنڈی لاشیں برآمد

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں گھر سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد میں میاں، بیوی اور کمسن بچی شامل ہیں، تینوں افراد کی موت دم گھٹنے کی وجہ جنریٹر کا دھواں بھر جانا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے لاشیں اسپتال منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس سے قبل لاہور کے علاقے سبزہ زار کی ایک کالونی میں گھر سے میاں بیوی کی ایک روز پرانی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول انیس کی پہلی بیوی وفات پا چکی تھی اور ناصرہ دوسری بیوی تھی جس سے ان کی کوئی اولاد نہیں تھی ، مقتول کی پہلی بیوی سے 2 بیٹے ہیں جو انگلینڈ میں مقیم ہیں۔

پولیس کو  واردات کا پتا اس وقت چلا جب پہلی بیوی کا بھائی سید مصطفی جواد گھر کے اندر آیا تو ایک کمرے میں دونوں کی لاشیں پڑی تھیں اور ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔