کراچی میں آج رات درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان

کراچی والے ہوجائیں تیار، کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی

کراچی میں آج رات سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، کراچی میں سردی کی لہر کا دورانیہ 2 دن رہےگا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج رات درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری تک جاسکتا ہے، 5 مارچ سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سے قبل مارچ 1979 میں کراچی کا درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرچکا ہے۔