کراچی: پولیس نے گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رسول شاہ کالونی کے گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برامد ہوئی، پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لاش کمبل میں لپٹی ہوئی تھی اور اس کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کوتشددکانشانہ بنانےکےبعدقتل کیا گیا تاہم مقتولہ خاتون کی شناخت نہ ہوسکی،لاش ضابطے کی کاروائی کےلیےجناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
یاد رہے دو روز قبل بھی کراچی میں ایک فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی تھی ، خاتون کی شناخت 60سالہ صابرہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دروازے کےباہر تالا لگا ہوا تھافون نہ اٹھانے پر بھائی گھر پہنچا، خاتون بیوہ ہیں گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔
حکام نے بتایا تھا کہ خاتون کے منہ پر شاپر چڑھا ہوا تھا گھر کا سامان بھکرا ہواتھا، شبہ ہے کوئی خاتون کی جان پہچان کاشخص ہے جس نےقتل کیا، خاتون کو قتل کرنے کے بعد گھر میں لوٹ مار کی گئی تاہم تحقیقات جاری ہیں،کرائم سین یونٹ نےشواہد جمع کر لئے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔