سول اسپتال سے دس دن قبل اغوا ہونے والا نومولود بچہ بازیاب

ایک سالہ بچی

حید آباد : سول اسپتال سے دس دن قبل اغوا ہونے والے نومولود بچے کو پولیس نے بازیاب کروا لیا، اے ایس پی رانا دلاور کا کہنا ہے نومولود بچے کو اغواکار خاتون نے ایک لاکھ کے عوض فروخت کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سول اسپتال کے لیبر وارڈ سے 22 فروری کو اغوا ہونے والے امداد کپری کے نومولود بچے کو حیدرآباد پولیس نے کارروائی کرکے بازیاب کروا لیا۔

اس سلسلے میں اے ایس پی یو ٹی رانا دلاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مغوی بچے کو بازیاب کروا کر اس کو اس کے والد امداد کپری کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رانا دلاور کا کہنا تھا کہ پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم حمزہ عرف سونو کو گرفتار کر لیا ہے جبکے بچے کو اغوا کرنے والی خاتون شہناز ابھی تک مفرور ہے۔

اے ایس پی نے مزید کہا کے اغوا کار خاتون نے نومولود کو سول ہسپتال حیدرآباد سے اغوا کرکے اسکو ایک لاکھ کی عوض فروخت کیا، خریدار عورت کا بچہ ڈلیوری کے دوران انتقال کر گیا تھا، جس نے طلاق سے بچنے کے لیے بچے کو فروخت کیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کے مدد سے بچے کو بازیاب کروایا، گرفتار ملزم سے تفتیش چل رہی ہے، جلد اغواکار خاتون کو گرفتار کیا جائے گا۔