رنبیر اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی ویڈیو وائرل

رنبیر کپور

بالی ووڈ کی معروف اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور راہا کپور کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں شرکت کے بعد ایئرپورٹ کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر رنبیر کپور ننھی رانا کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ بھی ساتھ موجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ننھی راہا کے لیے تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں اور کئی صارفین تو راہا کو رشی کپور سے ملا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ کو ہوا ، تین روزہ شاندار تقریبات میں عالمی طور پر بااثر کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Voompla (@voompla)

پری ویڈینگ پارٹی میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ایونکا ٹرمپ، ہالی وڈ گلوکارہ ریحانہ سمیت بھارتی فنکاروں اور کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

خیال رہے کہ 6 نومبر کو بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم  کرسمس کے موقع پر اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لے کر آئے۔