ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن کی قومی اسمبلی کی نشست معطل

یومِ استحصال کشمیر پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں ڈاکٹر موہن منجیانی کی اقلیتی نشست معطل کر دی۔

ایم کیوایم رکن کی اقلیتی نشست پر ممبر شپ تاحکم ثانی معطل رہے گی جس کا باقاعدہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ڈاکٹر موہن منجیانی کا کہنا ہے کہ جعلی دستخط کے ساتھ میرا استعفیٰ الیکشن کمیشن میں دیا گیا ہے پارٹی قیادت سے بات کرنےکی اب گنجائش نہیں ، میں دبئی آگیا ہوں۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر موہن کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ پر ان سے استعفی طلب کیا گیا، ڈاکٹر موہن منجیانی کی غیرقانونی اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر موہن کی اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے میں بھی سرگرمیاں نوٹ کی گئی تھیں۔