نیتن یاہو ’قیامت‘ چاہتے ہیں، سابق اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو ’قیامت‘ چاہتے ہیں۔

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اور نیتن یاہو کے شدید ناقد ایہود اولمرٹ نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ اسرائیلی رہنما اگر رفح میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دیتے ہیں تو مصر کے ساتھ ملک کے دیرینہ امن معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

ہاریٹز پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے اولمرٹ نے کہا کہ نیتن یاہو اور جنگی کابینہ میں ان کے اتحادیوں کو جنگ روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں کشیدگی کو ہوا دے کر مزید آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

اولمرٹ نے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے ساتھی قیامت چاہتے ہیں جس سے مغربی کنارے سے بہت سارے فلسطینیوں کو بےدخلی ممکن ہو جائے گی۔