آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر بیان جاری کردیا

آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر بیان جاری کردیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے خط پر بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے  28 فروری کو خط ملا، آئی ایم ایف معاشی معاملات میں محدود مداخلت کرتا ہے، آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ آئی ایم ایف اندرونی سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا تاہم معاشی استحکام اور گروتھ کیلئے آئینی ماحول کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتخابی تنازعات پر امن اور شفاف انداز میں حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیاتھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے گڈ گورننس سے متعلق شرائط رکھے اور آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے دیگر شرائط سامنے رکھے، آئی ایم ایف کی مالی امداد پاکستانی عوام پر بوجھ بڑھائے گی۔