اسلام آباد: وفاقی وزیر جام کمال خان نے وزارت تجارت کا عہدہ سنبھال لیا اور عزم کیا ہے کہ وہ تجازت کے حجم کو بڑھائیں گے۔
وفاقی وزیر جام کمال خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں درپیش چیلنجز پر قابو پانے کا پختہ عزم لے کر آئے ہیں اور تجارت کے حجم کو بڑھائیں گے۔
جام کمال خان نے کہا کہ کان کنی، لائیو اسٹاک اور ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں جدت لائیں گے، عالمی معیارات سے ہم آہنگ اور جدید طریقوں کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن بہتر بنانے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے، میری بات سابق وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ہوئی ہے، تجارتی برادری اور حکومت میں قریبی تعلقات قائم کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔