کراچی: بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے ، نپیرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں چوہتر پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
نپیرا کے مطابق کمی اکتوبر کے مہینے کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، کے الیکٹرک کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں فرنس آئل کی خریداری میں تقریبا تین ہزار روپے فی میٹرک ٹن کا فائدہ ہوا ہے۔
فیول کی لاگت میں ایک ارب چار کروڑ روپے کمی ہوئی ہے، موسم سرما میں ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوار نصف سے بھی کم رہ جاتی ہے۔
عوامی سماعت کے دوران نپیرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کے جو نعرے لگائے جارہے ہیں، اتنی کمی ممکن نہیں ہے۔