برازیل: موسلا دھار بارشوں اور طوفان نے تباہی مچا دی، 25 ہلاک

برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے باعث 25 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اموات ریوڈی جنیرو اور اسپیریتو سانتو میں ہوئی جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مکانات منہدم ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو کر نقل مکانی کرنے پر محبور ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 5400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 270 سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے صوبے مشرقی نوسا ٹنگارہ میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ صوبے میں اینڈے شہر سے 104 کلو میٹر جنوب مشرق میں 47 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

غزہ: اسرائیلی فوج کے بھیانک جرائم، اسپتالوں میں خواتین سے زیادتی

انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں اس سے قبل آنے والے زلزلے نے توبان ریجنسی میں ایک مکان اور ایک کمیونٹی کی عمارت کو نقصان پہنچایا تھا تاہم حالیہ زلزلے سے اب تک کسی طرح کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔