پتنگ بازی روکنے کے لیے پنجاب پولیس کے اعلانات

پتنگ بازی

فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 22 سالہ نوجوان آصف کے جاں بحق ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کیا جارہا ہے کہ کوئی بھی بچہ پتنگ بازی کرتے پکڑا گیا تو اس کے والدین اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کی جانب سے دھاتی دوڑ، پتنگ بنانے، فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کی پتنگ بازوں سے لڑائی کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں جبکہ گلی سے گزرتے بچوں سے شہری نے پتنگیں چھین کر پھاڑ دیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے گردن پر ڈور پھرنے سے جاں بحق نوجوان آصف کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

ملزم عابد نے واقعے کا اعتراف کرلیا، ڈور بیچنے والے ملزم بلال کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کا بتانا ہے کہ پتنگ باز عابد احساس جرم کا شکار تھا وہ مقتول کے نام پر لوگوں کو روزے افطار کروارہا تھا۔

پولیس کے مطابق عابد نے بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج ڈیلیٹ کروادی تھی۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز فیصل آباد میں دھاتی ڈور سے جاں بحق نوجوان آصف کے گھر تعزیت کے لیے پہنچی تھیں۔

 یاد رہے کہ چند روز قبل فیصل آباد میں افطاری لینے جانے والا نوجوان آصف گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔