’کھیل کے پرانے کھلاڑی‘ بڑے میاں چھوٹے میاں کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شروف ایک مرتبہ پھر رواں برس کی بڑی ایکشن فلموں میں سے ایک نظر آئیں گے، فلم عیدالفطر کے موقعے پر 10 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تاہم اب اس فلم کا آفیشل ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں بالی وڈ ایکٹرز انڈیا کے ایک دشمن کے ساتھ گھتم گتھا نظر ہوتے نظر آرہے ہیں اس کے علاوہ ایکشن سے بھر پور ٹریلر میں بندوقوں، لڑائی، دھماکوں اور جھڑپوں کے مناظر ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائیگر اور اکشے ملک کو دہشت گردانہ حملے سے بچانے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں، فلم میں اداکارہ مانوشی چلر اور الایہ ایف ایک جاسوس اور آئی ٹی ماہر کے طور پر اکشے کمار اور ٹائگر شروف کا ساتھ نبھاتے نظر آئیں گی۔

اختتام میں اکشے اور ٹائیگر کی آپسی لڑائی کے ہوجاتی ہے جس میں وہ یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں ’ہم اپنی دوستی کے لیے جان بھی قربان کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کی جان لے بھی سکتے ہیں ‘۔

واضح رہے کہ یہ فلم علی عباس ظفر کی جانب سے تیار کردی ہے اس فلم میں  پرتھوی راج سکومران نے ولن کا کردار ادا کیا جبکہ سوناکشی سنہا بھی اس فلم کا حصہ ہے۔