بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ زرین خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اذان اور افطار سے متعلق کہہ رہی ہیں۔
ویڈیو میں زرین خان کہتی ہیں کہ میرے خیال سے اذان ہورہی ہے افطار کا وقت ہوگیا ہے۔
قریب موجود خاتون زرین سے کہتی ہیں اوپر انتظام کیا گیا ہے جس کے بعد وہ وہاں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کرکے وہاں سے چلی جاتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زرین خان لفٹ کے قریب موجود ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ کس تقریب میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ زرین خان نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’ویر‘ میں 2010 میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد انہیں کترینا کیف کی ہمشکل قرار دیا جارہا تھا۔
ایک انٹرویو میں زرین خان کا کہنا تھا کہ جب انڈسٹری کے قدم رکھا تو کترینہ سے مشابہہ قرار دینے پر خوشی محسوس ہوئی کیونکہ میں بھی ان کی مداح تھی۔
انہوں نے کہا کہ لیکن اس سے میرے کیریئر پر منفی اثر پڑا کیونکہ انڈسٹری کے لوگوں نے مجھے اپنی انفرادیت ثابت کرنے کا موقع نہیں دیا۔
کام کے محاذ پر زرین خان آخری بار 2021 میں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ میں نظر آئی تھیں جس کا پریمیئر اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہاٹ اسٹار پر ہوا تھا۔