پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں بجلی جان بوجھ کربند کی گئی، شاہ محمود

پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں بجلی کےبدترین بریک ڈاؤن کو تحریک انصاف نے سیاسی چال بازی قراردے دیا۔ شاہ محمود قریشی کہتےہیں بجلی جان بوجھ کربند کی گئی جبکہ کارکن کہتےہیں کہ کپتان کی تقریرسننےسےمحروم کردیا گیا۔

لاہور،اسلام آباد اورپشاور سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کوپی ٹی آئی نےسازش قراردےدیا۔

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھی کپتان کےمتوالوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے جان بوجھ کربجلی بند کی تاکہ وہ عمران خان کی تقریرنہ سن سکیں۔

تحریک انصاف کا دعوٰی ہے کہ کراچی میں کامیاب دھرنےپرحکومت بوکھلا گئی وہ نہیں چاہتی کہ باقی ملک کےلوگ جان سکیں کہ پارٹی کراچی میں کتنی مقبول ہے اس لئےجان بوجھ کربجلی بند کی گئی، دوسری جانب حکومت کادعوٰی ہےکہ بجلی فنی خرابی کی وجہ سے بند ہوئی۔