حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، الطاف حسین

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور اہل بیت کی لازوال قربانی تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔

سید الشہدا حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے میدان کربلا میں اپنے لہو سے حق پرستی اور تسلیم و رضا کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک حق کی راہ پرچلنے والوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت سے زندہ رہے گی۔

الطا ف حسین نے چہلم کے موقع پر تمام فقہوں اورمسالک سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھیں اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Comments

ایک تبصرہ برائے “حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، الطاف حسین”