اسلام آباد : مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل کرلیا گیا،اسحاق ڈار بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی، جس میں وزیرخارجہ اسحاق ڈارکوامورخزانہ میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل کرلیا گیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔
8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے، کمیٹی میں چاروں وزرائے اعلیٰ،وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر سیفران انجینئرامیرمقام بطور اراکین شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024سے وجود میں آگئی۔
دوسری جانب مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نوپرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور دلچسپ اقدام، اورنگزیب خان کوسی سی آئی سےباہر ،اسحاق ڈار کو شامل کر دیا ، سوچنے کی کوشش کر رہے ہیں وزیر خارجہ کا سی سی آئی سےکیا تعلق؟ وزیر خزانہ سی سی آئی سے باہر کیوں؟ یہ ٹیم کی تعمیر ہے یا تباہی؟