تاجر دوست اسکیم : تاجروں کی حکومت کو دھمکی

بجٹ 26-2025

کراچی : صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوائس لگانے پر مزاحمت کی گئی تو احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے 2ایس آر اوز نکالے ہیں، ایس آر او 420 کو تاجر دوست اسکیم کہا گیا ، تاجر اسکیم کے تحت ہر ماہ 1200روپے دینے ہوں گے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ایس آر او کے سلسلے میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ایف بی آر کی تاجر اسکیم مسترد کرتے ہیں، وزیرخزانہ ہمارے پاس بیٹھیں بتائیں کیا کرنا چاہتے ہیں ،ہم ٹیکس دینا چاہتے ہیں ،طریقہ کارپراختلاف ہے۔

صدرآل پاکستان انجمن تاجران نے مزید کہا کہ ہم ایڈوانس میں 2 ٹیکس نہیں ادا کرسکتے ، گوشواروں کے لئے آج تک اردو فارم کا اجرانہیں کیا جاسکا، پوائنٹ آف سیلز ڈیوائس ہر تاجر نہیں چلا سکتا، ڈیوائس لگانے پر مزاحمت کی گئی تو احتجاج کریں گے، سمجھ نہیں آتا حکومت فکسڈ ٹیکس پر کیوں نہیں جاتی ؟