اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
پاکستان بار کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کی تحقیقات کیلیے جسٹس (ر) تصدق جیلانی پر مشتمل کمیشن کو خوش آئیند قرار دیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل نے ہائی کورٹ ججز کے معاملہ پر چیف جسٹس پر تنقید کو بھی مسترد کیا، معاملہ پر پاکستان بار غور و فکر کیلیے جلد جنرل باڈی اجلاس بلائے گی۔
متعلقہ: چیف جسٹس کی مدت ملازمت تین سال کرنے پر غور
پاکستان بار کا کہنا تھا کہ چھ ججز کے خط کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہیے، ججز کے الزام ثابت ہونے پر کارروائی ہونی چاہیے، ججز کو تحفظ اور پرائیوسی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی ادارے کو بھی عدلیہ میں مداخلت کا اختیار نہیں، پاکستان بار کونسل اور وکلا برادری چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور عدلیہ کے ساتھ ہے۔