حکومت چیف جسٹس کے عہدے کی مدت بڑھانے کا ارادہ نہیں رکھتی، عطا تارڑ

عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تاڑ نے واضح کیا ہے کہ حکومت چیف جسٹس کے عہدے کی مدت بڑھانے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

عطا تارڑ کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کہنا تھا کہ چیف جسٹس کےعہدے کی مدت طےنہیں کی جارہی، حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ چیف جسٹس کےعہدے کی مدت بڑھائی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت تین سال کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔

موجودہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت تین سال کرنے کا فیصلہ ہونے کی صورت میں آئینی ترمیم لائی جانے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ اس سے پہلے چیف جسٹس کی مدت ملازمت کا تقرر عمر کے لحاظ سے طے ہوتا ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے کمیٹی نے تیاری شروع کردی ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد مدت ملازمت پر فیصلہ ہونے کے بعد آئینی ترمیم لائی جائے گی۔