جونیئر کو آئی جی اسلام آباد بنانے پر سینئر افسران چھٹی پر چلے گئے

پارسل دیر سے لانے پر اسلام آباد میں خاتون پولیس اہلکار کا رائیڈر پر تشدد

جونیئر افسر کی بطور آئی جی تعیناتی پر اسلام آباد کے 3 سینئر ڈی آئی جی چھٹی پر چلےگئے۔

آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کر کے سید علی ناصر رضوی کو وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ، وہ اس سے قبل گریڈ 20 کے سیدعلی ناصر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔

 آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان نے جاتے جاتے 14انسپکڑز کو ترقی دے دی ، انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ترقی دینے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ترقی پانے والوں میں انسپکٹرز محمد شریف، اسد اللہ منگی شامل احمد کمال ملک دلاور خان، زوالفقار علی بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

جونیئر افسر کی بطور انسپکٹر جنرل تعیناتی پر سینئر ڈی آئی جیز نے چھٹی لے لی ہے۔ ڈی آئی جی اویس ملک، حسن رضا اور شعیب جانباز نے حکومت سےچھٹی لےلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ڈی آئی جی کی جانب سے ریلوے پولیس میں تعیناتی کی کوشش کی ہے۔