متحدہ عرب امارات نے پبلک سیکٹر کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پبلک سیکٹر کے لیے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات پیر 8 اپریل سے شروع ہو کر اتوار 14 اپریل تک ہوں گی۔
15 اپریل بروز پیر کو باقاعدہ اوقات کار دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
چونکہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ اور اتوار سرکاری ویک اینڈ کے دن ہوتے ہیں، اس لیے وفاقی حکومت کے کارکنوں کو عید الفطر منانے کے لیے نو دن کا وقفہ میسر آئے گا۔
ترکیہ
ترکیہ میں حکومت نے امسال عیدالفطر کے موقع پر 9 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امسال پورے ملک میں عیدالفطر کی 9 دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے یہ چھٹیاں 6 اپریل 2024 بروز ہفتہ سے 14 اپریل 2024 بروز اتوار تک ہوں گی۔
ان چھٹیوں میں ترکیہ کے مختلف شہروں میں کام کرنے والے افراد اپنے اپنے علاقوں میں جاکر اپنے خاندانوں کے ساتھ 9 دن گزار خوشی اور اطمینان کے ساتھ گزار سکیں گے۔