’ملک سے باہر شادی نہیں کرنا، کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جانا‘ صنم جنگ کا لڑکیوں کو مشورہ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ نے لڑکیوں کو پاکستان سے باہر شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ صنم جنگ نے گزشتہ دنوں ندا یاسر کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور اپنی ازدواجی زندگی سمیت پاکستان سے امریکا منتقل ہونے کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ مت کرنا باہر شادی، نہیں جانا پاکستان چھوڑ کر سب سے اچھا ہے ادھر ہی رہو یہاں رہوں گی تو سکون میں رہو گی، وہاں جاؤگی تو سب یاد آئیں گے، ابو امی اور جن سے نفرت تھی وہ بھی یاد آئیں گے۔

واضح رہے کہ جولائی 2023 میں صنم جنگ اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ پاکستان سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور رواں سال کی شروعات میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر امریکا سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ رو رہی تھیں۔

صنم جنگ نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں رہنا بہت مشکل ہے، یہاں ہمیں اپنے پیاروں کی بہت یاد آتی ہے لیکن ہم جلدی اُن سے ملاقات بھی نہیں کرسکتے۔