لاہور: مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اورترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنی پریس کانفرنس میں رانا ثناءاللہ کیخلاف جو تصاویر اور شواہد پیش کئے ہیں وہ انہیں سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم شیریں مزاری اور پی ٹی آئی کےدیگر رہنماؤں کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس شواہد اور تصاویر تھیں تو پہلے کیوں نہیں دکھائیں گئیں۔
زعیم قادری نے کہا کہ ہم ثابت کردیں گے کہ پی ٹی آئی نے جعلی تصاویر تیار کیں، ایک سوال کے جواب میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کا لاہور میں ہونے والا احتجاج آئین کے دائرے میں رہا تو اسے تحفظ فراہم کریں گے۔