ہاسٹن: ڈاکٹر طاہر القادری کی امریکی ہسپتال میں انجیو گرافی مکمل کر لی گئی، ڈاکٹر طاہر القادری کے دو والوز جزوی طور پر بند پائے گئے۔
ڈاکٹر طاہر القادری کے ذاتی معالج ایم ایم منصور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیوسٹن امریکہ میں معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نیل سکک نے طاہرالقادری کی انجیو گرافی مکمل کی جس میں دو والوز جزوی طور پر بند پائے گئے ہیں ۔
ڈاکٹر منصور کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور فی الحال دوائیاں دی جارہی ہیں تاہم ابھی مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے، ایم ایم منصور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جلد صحت یاب ہو کر پاکستان آئیں گے اور انقلاب کی قیادت کریں گے، انھوں نے اے آر وائی نیوز کے ذریعے تمام قوم سے ڈاکٹر طاہر القادری کے لیے دعائے صحت کی اپیل بھی کی ۔