ججز کو دھمکی آمیز خطوط معاملہ، ملک بھر کے پوسٹ ماسٹرز کو اہم ہدایات جاری

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کو مشکوک اور دھمکی آمیز خطوط بھیجے جانے کے بعد ملک بھر کے پوسٹ ماسٹرز کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں گزشتہ تین روز سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کو مشکوک اور دھمکی آمیز خطوط ملنے کی خبریں زیر گردش ہیں اور اس کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں جب اس حوالے سے ملک بھر کے پوسٹ ماسٹرز کو ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے اس حوالے سے ملک بھر کے پوسٹ ماسٹرز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کیا ہے۔

ڈی جی پاکستان پوسٹ نے کہا کہ ہے ججز سمیت اہم شخصیات کے لیے آنے والے خطوط اور پارسلز کی کڑی نگرانی کی جائے۔

انہوں نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشکوک پارسلز، خطوط وصول کرنیوالا عملہ ماسک اور گلوز کا بھی استعمال کریں۔

واضح رہے کہ مشکوک اور دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ تین روز قبل اس وقت شروع ہوا جب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو مشکوک خطوط ملے جس کے اگلے روز پہلے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خط  بھیجے گئے جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت عدالت عظمیٰ کے دیگر ججز کو دھمکی آمیز خطوط ارسال کیے گئے۔

مذکورہ خطوط کے حوالے سے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے مشترکہ تحقیقات جاری ہیں جس میں کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھیجے گئے خطوط میں معمولی مقدار لیتھل آرسینک کی پائی گئی ہے۔