کوڈی روڈز نے 1316 دنوں کے بعد رومن رینز کی حکمرانی کا خاتمہ کردیا

کوڈی روڈز

ڈبلیو ڈبلیو ای میں کوڈی روڈز نے رومن زینز کو شکست دے کر ان کی 1316 دنوں کی حکمرانی کا خاتمہ کردیا۔

ریسل مینیا 40 کے مین ایونٹ میں رومن رینز نے راک کے ساتھ مل کر کوڈی روڈز اور سیتھ رولنز کو شکست دی تھی اور ایک مرتبہ یونیورسل ٹائٹل کے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

رومن رینز نے 2020 میں ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا اور یہ اعزاز ان کے پاس 1316 دنوں تک رہا لیکن کوڈی روڈز نے انہیں شکست دے کر یونیورسٹل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کوڈی روڈز نے جنوری میں مسلسل دوسرے سال رائل رمبل جیت کر رومن رنز کو مقابلے کا چیلنج دیا تھا۔

فلاڈلفیا میں ہونے والے ایونٹ میں کوڈی روڈز نے دلچسپ مقابلے کے بعد رومن رینز کو شکست دی۔

میچ کے دوران رومن رینز کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ان کے کزنز جمی اوسو، اور دی راک بھی رنگ میں پہنچے مگر ان ریسلرز کی مداخلت کو جے اوسو، سیتھ رولنز، جان سینا اور انڈر ٹیکر نے ناکام بنا دیا۔

اس موقع کا فائدہ اٹھا کر کوڈی روڈز نے اپنے مخصوص داؤ کا استعمال کرکے رومن رینز کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ پہلی بار ہے جب روڈز خاندان کا کوئی ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا ہے۔