متحدہ عرب امارات: نمازِ عید کے اوقات کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے عید الفطر 2024 کی نماز کے اوقات کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات میں اسلامی امور اور اوقاف کی جنرل اتھارٹی نے باضابطہ طور پر عید الفطر کی نماز کے اوقات کا اعلان کیا ہے جو چاند نظر آنے پر منگل یا بدھ کو پڑھی جائے گی۔

اتھارٹی نے تمام امارات (اور کچھ بڑے علاقوں) کے لیے عید کی نماز کا شیڈول شیئر کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک بھر کے نمازیوں کو معلوم ہو کہ اس اہم نماز کے لیے کب جمع ہونا ہے۔

نماز عید کے اوقات

ابوظہبی: صبح 6:22

دبئی: صبح 6:20

شارجہ اور عجمان: صبح 6:17

راس الخیمہ: 6:15

فجیرہ (اور خورفقان): صبح 6:14

ام القوین: صبح 6:13

دوسرے علاقے:

العین: 6:15 صبح

زید سٹی: 6:26 صبح