اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا سمیت عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کہا ہے کہ ‘دنیا کی کوئی طاقت’ ہمیں رفح پر حملہ کرنے سے نہیں روک سکتی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کے تمام بریگیڈز کو ختم کرنے کے اپنے ہدف کے ساتھ آگے بڑھے گا، دنیا میں کوئی طاقت نہیں ہے جو ہمیں روکے گی بہت سی قوتیں ہیں جو ایسا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ یہ دشمن، جو کچھ اس نے کیا اس کے بعد وہ دوبارہ کبھی نہیں کرے گا۔
اسرائیل کی فوج نے کہا کہ حماس کے چار بریگیڈ رفح میں کام کر رہے ہیں جہاں تقریباً 15 لاکھ بےگھر فلسطینی پناہ گزین ہیں۔
نیتن یاہو کے رفح حملے کے منصوبے کے ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ یہ شہری آبادی کے لیے "تباہ” میں ختم ہوگا۔