عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فارم 45 اور 47 والوں کو بھی عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپیل کی ہے کہ سانحہ 9 مئی کے بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کے لیے معاف کیا جائے، سانحہ 9 مئی جن لوگوں نے جرم کیا ہے ان کا ٹرائل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے، امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ ملک کے معاشی اور مالی حالات بہتر کرے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہارا ہوا ہوں، زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔