کراچی: کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کراچی و گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی سپلائی کا نظام مستحکم ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قریباً 2100 فیڈرز کے نیٹ ورک میں 1900 سے زائد سے بجلی کی مسلسل فراہمی جاری ہے، معاونت کیلئے متعلقہ صوبائی اور شہری انتظامیہ کے اداروں سے مستقل رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی سے متعلق صرف ایمرجنسی مدد کیلئے 118 پر رابطہ کریں، مزید مدد کیلئے سوشل میڈیا اور کے ای لائیو ایپ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ ممکنہ بجلی چوری و نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ بارش کے موسم میں بچوں کا خصوصی خیال رکھیں اور بجلی کے آلات و تنصیبات سے حفاظتی فاصلہ یقینی بنائیں۔