بشریٰ انصاری نے بھکاری مافیا اور کچرے سے پریشانی کا حل پیش کر دیا

بشریٰ انصاری نے صاحبِ استطاعت افراد کو کیا مشورہ دیا؟

پاکستان کی مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھکاریوں اور کچرے کی صفائی کے لیے منفرد حل پیش کر دیا۔

عید پر شہروں میں بھکاریوں کی بھرمار اور چھٹیوں کی وجہ سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کم ہونے کے باعث بشریٰ انصاری نے سول اداروں اور شہریوں کو اس پریشانی سے جان چھڑانے کے لیے بہترین تجویز پیش کی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سینئر اداکارہ نے پیغام میں بھکاریوں کو صفائی کے عیوض اجرت دینے کی تجویز پیش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو یہ اختیار دیا جائے کہ بھکاریوں سے شہر کی صفائی کروائی جائے اور اس کے بدلے انہیں اجرت دی جائے جب کہ شہریوں کو بھی تلقین کی کہ بھیک کی جگہ بھکاریوں کو جھاڑو لے کر دیں۔

بشریٰ انصاری کی تجویز کو سوشل میڈیا صارفین نے پسند کرتے ہوئے اس رائے سے اتفاق کیا ہے۔