اسلام آباد : سابق سیکریٹری اعزازاحمد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ جنگ کا دائرہ پھیلے اور امریکا بھی شامل ہو لیکن اسرائیل کےلیے امریکی مدد کے بغیر ایران پر حملہ مشکل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری اعزازاحمدچوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو ایران کے اسرائیل پر حملے کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل نے دنیاکی غزہ سے توجہ ہٹانے کے لیے قونصل خانےپرحملہ کیا، اسرائیل چاہتا ہے کہ جنگ کا دائرہ پھیلے اور امریکا بھی شامل ہو۔
اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ ایران طاقتور ملک ہے،اسرائیل کو جنگی عزائم سے باز رہنا چاہیے، ایران نے اپنا عالمی حق استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل پردنیا کاپریشر بڑھ گیا ہے ، اس لیے اس نے ایسی حماقت کی ہے، دنیا کا کوئی بھی ملک اس طرح کی جنگ میں حصہ نہیں لینا چاہتا، اسرائیل کےلیے امریکی مدد کے بغیر ایران پر حملہ مشکل ہوگا۔
سابق سیکریٹری کا کہنا تھا کہ فلسطین کےمعاملے پر پاکستان کا واضح اوردوٹوک موقف ہے، ایران اسرائیل تنازع بڑھا بھی تو پاکستان پر اثرات نہیں پڑیں گے تاہم معاشی لحاظ سے مشکلات ہوسکتی ہیں۔