ناراض ہوکر میکے آنے والی بیوی شوہر کے تشدد سے جاں بحق

ناراض بیوی

بیوی کا شوہر سے ناراض ہو کر میکے آنا اس کی موت کا سبب بن گیا، ناراض خاوند نے تشدد کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ عائشہ میٹرویل کی رہائشی اور ناراض ہوکر اپنے میکے آئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے جو کہ قتل کے بعد فرار ہوگیا ہے۔ ملزم کے چھوٹے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔

تشدد سے جاں بحق ہونے والی عورت کے بارے میں پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ کے 6 بچے ہیں جبکہ 2 بیٹوں کی شادی ہوچکی ہے۔