تاجروں نے احتجاجاً جوڑیا بازار بند کردیا

کراچی : ضلعی حکومت کے امتیازی سلوک کیخلاف کراچی ہول سیلرز گروسرزایسو سی ایشن کی جانب سے احتجاجاً جوڑیا بازار میں دکانیں اور کاروبار بند کردیا گیا۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کے صدر انیس مجید نے الزام عائد کیا کہ ایڈیشنل سیکریٹری ٹو اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کردیتے ہیں اور پھر عمل درآمد کرنے کیلئے تاجروں اور دکانداروں پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پر اور ایسو سی ایشن کے دیگر اراکین پر فرسودہ مقدمات دائر کئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے ساتھ زیادتیاں بند کی جائیں اور ان کو قیمتوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ سے اپیل ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیں اور تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اور تاجروں کو انصاف نہیں ملا توسخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments

ایک تبصرہ برائے “تاجروں نے احتجاجاً جوڑیا بازار بند کردیا”