سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ

ریاض: سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز دار فانی سے کوچ کرگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ منصور بن بدر کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔

ایوان شاہی کی جانب سے سعودی شہزادے کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں شہزادہ ممدوح بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے تھے۔

شہزادہ ممدوح بن سعود کے انتقال پر ایوان شاہی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی تھی۔