کم عمرڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کی شامت آگئی

کم عمرڈرائیورز

لاہور: بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں اور کم عمرڈرائیورز کی شامت آگئی ، سی ٹی اولاہور نے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی اولاہور عمارہ اطہر نے بغیرل ائسنس اورکم عمرڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ لرنرپرمٹ کیساتھ کار،موٹرسائیکل چلانا قوانین کی خلاف ورزی ہے، لرنر پرمٹ میں گاڑی اور موٹرسائیکل چلانےوالوں کوبھی جرمانہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بغیرلائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں جبکہ کم عمربچوں کو گاڑی اور موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں۔

سی ٹی اولاہور نے بتایا کہ آج سے بغیرلائسنس اورکم عمر ڈرائیوروں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

کم عمرڈرائیونگ پرمقدمات کی بجائے ان کی گاڑی اور موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کی خلاف ورزی پر 2ہزارروپے جرمانہ ہوگا۔