وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بننا چاہیں تو آج بن سکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر نے مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا۔ وہ وزیراعظم بننا چاہیں تو آج بن سکتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا فوکس مہنگائی کم کرنا اور معیشت کی بحالی ہے۔ مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ہے اور 5 سے 6 ماہ میں مزید کمی آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔ نواز شریف نے ہمیشہ سب کو بیٹھنے اور ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے۔ تحریک انصاف اپنی سوچ پاکستان کی سوچ بنائے تو پھر بات آگے بڑھ سکتی ہے۔
اسحاق ڈار کا نائب وزیراعظم بننا ایک پیغام ہے جس کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ محمد علی درانی کا دعویٰ
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صدر آصف زرداری اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔