شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے بتایا ہے کہ ان کی دوسرے شوہر جنید علی پرویز سے ملاقات کیسے ہوئی تھی۔
اداکارہ مدیحہ رضوی نے حال ہی میں شوہر جنید علی پرویز کے ساتھ ویب شو میں شرکت کی اور اپنی دوسری شادی اور شوہر سے متعلق تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ جنید علی آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں، یہ میرے ماموں کے بیٹے ہیں اور مجھ سے تین سال چھوٹے ہیں۔
مدیحہ رضوی نے بتایا کہ لوگوں نے یہ جاننے کے بعد کہا کہ اگر میرے فرسٹ کزن ہیں تو میں نے پہلے ان سے شادی کیوں نہیں کی تو اس پر میرا جواب یہ ہے کہ جنید مجھ سے تین سال چھوٹے تھے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب جنید علی نے کہا کہ مدیحہ کی طلاق کی خبر سامنے آنے پر لوگوں نے بہت سی منفی باتیں کرنا شروع کیں اور مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں لیکن پھر بھی میرے ذہن میں ان سے شادی کرنے کا خیال آیا تو میں نے سوچا کہ سامنے بات کروں لیکن ہمت نہیں ہوئی تو میسج بھیج دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مدیحہ نے بچیوں کی رضا مندی کی وجہ سے مجھ سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا ورنہ یہ قدم کبھی نہیں اٹھا سکتی تھیں۔
واضح رہے کہ سینئر اداکارہ دیبا رضوی کی صاحبزادی مدیحہ رضوی کی پہلی شادی 2013 میں اداکار حسن نعمان سے ہوئی تھی جو مرحوم اداکار رشید ناز کے بیٹے ہیں، 2022 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، ان کی دو بیٹیاں ہیں۔