پریانکا چوپڑا کی فلم کے سیٹ سے ننھی بیٹی کی تصویر وائرل

پریانکا چوپڑا

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم کے سیٹ سے ننھی بیٹی مالتی میری جونس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں ایکشن کامیڈی فلم ’ہیڈ آف اسٹیٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور سیٹ پر بیٹی مالتی میری کو بھی ساتھ لے کر جاتی ہیں۔

انسٹا اسٹوری میں پریانکا چوپڑا نے فلم کے سیٹ سے بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی

مالتی میری جونس کو فلم کے سیٹ پر انٹری کے لیے پریانکا چوپڑا کو آئی ڈی کارڈ بنا کر دیا گیا ہے جس پر ننھی بیٹی کو ’چیف ٹربل میکر‘ قرار دیا گیا ہے۔

تصویر میں مالتی میری نے گلابی رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی جس کے 4 سال بعد 2022 میں ان کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی۔