راناثنااللہ کو بڑا عہدہ مل گیا

رانا ثنااللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور مقرر کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی۔

 وزیر اعظم کی اس پیشکش پر راناثنااللہ نے کہا تھا کہ حکومت سے باہر رہ کر سیاست اور سیاسی بیانیہ بنانے دیں جس پر شہبازشریف نے کہا حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں باہر رہ کر بات کریں گے تو ہماری مخالفت لگے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن 2024ء کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے اہم ترین رہنما رانا ثناء اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق نے کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا۔

صدرآصف زرداری نے راناثنااللہ کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو گا۔ صدر نے تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔