موٹروے پر افسران سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

موٹروے

راولپنڈی: موٹروے پر افسران سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کہا خاتون نے دستاویزات فراہم کرنےکی بجائےاہم شاہراہ کوبلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کلرکہارکےقریب موٹروے پر خاتون ڈرائیور کے افسران سے بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

موٹروےپولیس انسپکٹرکی مدعیت میں تھانہ کلرکہار میں خاتون کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا ہے کہ سالٹ رینج پر80کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارہونےپرگاڑی کوروکاگیا لیکن خاتون کی جانب سے موٹروے پولیس اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا۔

خاتون نے دستاویزات فراہم کرنےکی بجائےاہم شاہراہ کوبلاک کردیا اور خاتون گاڑی میں موجودڈرائیور کوبھی اکساتی رہی کہ دستاویزات فراہم نہ کی جائے۔

خاتون کی جانب سےکارسرکارمیں مداخلت اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی اور بغیراجازت ویڈیو بنانے اور باوردی پولیس اہلکاروں کی توہین کرنے کی مرتکب ہوئی۔