محبت کے حوالے سے کی گئی ثانیہ مرزا کی پوسٹ وائرل

ثانیہ مرزا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی انسٹا اسٹوری وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ محبت تکلیف نہیں دیتی اور جو تکلیف دے وہ محبت نہیں بلکہ محبت تو زخموں کو بھرتی ہے۔

علاوہ ازیں ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر نئی پوسٹ میں اپنی چند تصاویر شیئر کیں  جس میں وہ خوشگوار موڈ میں تھیں جب کہ ثانیہ نے وائٹ بیس پر فلورل پرنٹ کا کوآرڈ سیٹ زیب تن کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اور مسکراہٹ’ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ ثانیہ کی انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری اکثر ہی وائرل ہوتی ہیں اور صارفین کے لیے موضوع بنی رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

وہ اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔