اسلام آباد: پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دوہزار آٹھ میں ہونے والے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
بھارتت کے معاشی حب ممبئی میں ساٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے حملے میں 166 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور بھارت کی جانب سے اس کا الزام پاکستان سے تعلق رکھنے والے لشکرِ طیبہ پر عائد کیا گیا تھا۔
ممبئی کے متعدد مقامات پر بیک وقت ہونے والے اس حملے کے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔
ذکی الرحمن لکھوی نامی شخص کو اسلام آباد کی ایک عدالت نے آج ضمانت پر رہا کردیا اس پر الزام تھا کہ اس نے ان حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔
ملزم کے وکیل رضوان عباسی کے وکیل نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسیکو بتایا کہ ’’ہم نے دس دسمبر کو ضمانت کی درخواست دی تھی جج نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد آج ضمانت منظور کی‘‘۔
عدالت کا یہ فیصلہ وزیرِاعظم کی جانب سے ملک میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن کے فیصلے کے بعد آیا ہے۔