کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پینتس ایکڑرقبے پرقبضے سے متعلق مقدمہ میں آئی سندھ غلام حیدرجمالی اور سچل رینجرز کے بریگیڈئیر خالد برایا سمیت دیگرافراد کے بیس جنوری تک ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئے۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سعید الدین ناصر کی عدالت میں سماعت کے موقع پردرخواست گزار مرید علی شاہ کا کہنا تھا کہ سچل کے علاقے میں ان کے والد کے نام پینتیس ایکٹر زمین پر رینجرز اور پولیس نے قبضہ کرلیا ہے۔
مدعی علیہ کا موقف تھا کہ باربارعدالتی نوٹس کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا گیا جس پر ان کے وارنٹ جاری کئے جائیں۔
عدالت نے آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی اورسچل رینجرزکے بریگیڈئیرخالد برایا، ایس ایچ او سچل اورسات پولیس اہلکاروں کے بیس جنوری تک ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئے۔