سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ معلومات اور دستاویزات کی تشہیر کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ریاست مخالف مواد

اسلام آباد : سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ معلومات اور دستاویزات کی تشہیر کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس لے لیا ، بالخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس کیا گیا۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ خفیہ معلومات،دستاویزافشا کرنیوالوں کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، حساس معلومات کاپھیلاؤاسٹریٹجک ،اقتصادی مفادات سمیت دوست ،برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسےافراد کیخلاف وفاقی حکومت آفیشل سیکریٹ ایکٹ2023 کے تحت مقدمات کرائے جائے گی، حساس معلومات،دستاویزافشا یا پھیلانے میں بلواسطہ یابلاواسطہ ملوث لوگوں کیخلاف مقدمات ہوں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس جرم کی سزا 2سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔