فیصل آباد: کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشت گردوں کی سزائے موت پرعملدرآمد ڈیٹھ وارنٹ جاری نہ ہونے پرمؤخر کردیا گیا جبکہ سینٹرل جیل فیصل آباد میں قید جی ایچ کیوحملہ کیس کے چاردہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں مجرموں کو تیئس دسمبرکو پھانسی دیئے جانے کاامکان ہے۔
سزائے موت پرعملدرآمد شروع ہوتے ہی ملک بھرکی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے حکومت سزائے موت پرعمل درآمد میں تاخیر کررہی ہے جس کے باعث عوام کے سر پر سے دہشت گردی کے خطرات ٹلے نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈیتھ وارنٹ جاری نہ ہونے کے باعث مزید پھانسیاں نہیں دی جا سکیں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید چار مجرموں کامران، عظیم، ندیم اور محمد زاہد کو تختہ دار پرلٹکانے کا وقت آیا تو آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ چاروں کی سزائے موت پر عملدرآمد فی الحال مؤخرکردیا گیا ہے۔
دوسری جانب بہاولپورجیل میں قید کالعدم تنظیم کےنوازمحمد سمیت چاردہشت گردوں اورپشاورجیل میں قید مجرم کو بھی جلد پھانسی دیئےجانےکاامکان ہے۔
سکھرسینٹرل جیل ون میں کالعدم لشکر جھنگوی کےمحمداعظم اورعطاءاللہ سمیت چاردہشت گردوں کو تئیس دسمبر کو پھانسی دی جائے گی دہشتگردوں کو پھانسی دیئے جانے تک جیل سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کردی گئی ہے۔